ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، پشاور میں اوورسیز پاکستانی کے خلاف پرچہ کٹ گیا

اسلام آباد (آئی این پی)بیرون ملک سے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سید ولی کے خلاف پشاور کے تھانے شرقی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور گالم گلوچ کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔سوشل میڈیا پر شر انگیز بیانات پر یہ کسی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی کیخلاف پہلا مقدمہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں