ایک اور سابق وزیر نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

لاہور( پی این آئی) تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر پیر سعید الحسن شاہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پیر سعید الحسن شاہ پی پی 46 ظفر وال سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 ماہ کو قومی تنصیبات کو تباہ کیا گیا، پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔نو مئی کو ہونے والے حملے کسی طرح بھی درست نہیں ہے۔ تحریک انصاف کو 9 مئی کے واقعات کے بعد کئی رہنما خیرباد کہہ چکے ہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے واقعات کے بعد چاروں صوبوں سے تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم پہلے مسلم لیگی تھے، اس کے بعد بھٹو شہید کیساتھ تھے،بعد میں ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، عمران خان کے ساتھ انصاف کی باتیں کرنے کی وجہ سے شامل ہوئے تھے، مجھے پی ٹی آئی میں ہونے کے باوجود نظر انداز کیا گیا، پرویز خٹک نے مجھے آگے آنے نہیں دیا اور ہمارے خلاف صوبائی سطح پر سازش کی گئی۔ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ اب آگے نہیں چلیں گے، عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا تو پی ٹی ائی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔

عثمان ترکئی نے کہاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی نے دہشت گردی کی، کرنل شیر خان شہید سے یکجہتی میں ہم نے احتجاج کیا تھا، مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس پارٹی میں جانا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے اطلاع ہے شہرام ترکئی پی پی پی میں شمولیت کیلئے بھاگ دوڑکررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں