اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع نے بتایاہے کہ عمران خان سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے جنہیں عمران خان نے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔مخدوم طارق، زلفی بخاری اور شہبازگل سمیت دیگر رہنماؤں کو 2 ہفتے تک ملک واپس نہ آنےکی ہدایت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نےکہا ہےکہ جب تک پارٹی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں، پاکستان واپس آنےکی صورت میں آپ کو گرفتار کیاجاسکتا ہے۔رہنما پی ٹی آئی مخدوم طارق کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سےحکم ملتےہی تمام رہنما وطن واپس آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں