9مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام، مذہبی جماعت کے سربراہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد(پی این آئی) پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا ہے۔ حامد رضا کیخلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج ہے، جس کی بنیاد پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف آ رمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی بھی منظوری دے دی ہے، حامد رضا جنازے میں شرکت کے سلسلے میں قبرستان میں موجود تھے کہ اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں