کراچی(پی این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے کی جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جو طوفان ہے اس میں لوگوں کا گزارا مشکل ہے، مہنگائی سے عام آدمی کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فساد پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دے، مستحق افراد کی کفالت میں مخیر حضرات مزید تعاون کریں۔کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے اور لیب بنائی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں