کور کمانڈر لاہور کی وردی لے جانیوالا ملزم گرفتار، کون نکلا؟

لاہور (پی این آئی) کورکمانڈرہاؤس پر حملے کے دوران کورکمانڈر کی وردی لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتارملزم نے دوران حملہ کورکمانڈر کی وردی پہن لی تھی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین جناح ہاؤس میں داخل ہوگئے تھے۔مظاہرین نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی تھی اور آگ لگا دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں