اوریا مقبول جان کامبینہ اغوا ء، عدالت سے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی معروف دانشور اینکر اور لاہور ہائی کورٹ کے لائف ممبر اوریا مقبول جان کو گھر سے مبینہ طورپر اغوا کرنے پر اغوا اور حبس بے جا کی درخواست کی ( کل ) پیر کو سماعت کریں گے۔

سینئر ایڈووکیٹ عرفان ملک نے لاہور ہائی کورٹ میں ہفتہ کو دائر درخواست میں آئی جی پنجاب کیساتھ ڈی جی رینجر کو فریق بنایااور موقف اختیار کیا گیاکہ اوریا مقبول جان کو آدھی رات کو مبینہ طور پر بلا وارنٹ زبردستی اغوا کر لیا تھا ان پر تاحال کسی تھانے میں مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔ سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ عرفان ملک، تحریک انصاف کے وکیل رہنما عامر جلیل صدیقی اور رانا وسیم یوسف خان ساتھیوں سمیت پیش ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں