لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کے خلاف تھانہ سرور، تھانہ گلبرگ اور تھانہ شادمان میں دہشتگردی کے 3 مقدمات درج ہیں۔ یاسمین راشد کو طبیعت میں ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے، یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، ہسپتال میں یاسمین راشد کا چیک اپ جاری ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے یاسمین راشد کی رہائی کا حکم جاری کر رکھا تھا لیکن جیل حکام کی جانب سے انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا، جس کے بعد یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی ، جیل حکام نے یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال منتقل کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں