پی ڈی ایم رہنمائوں کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)پی ڈی ایم رہنمائوں کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شہباز شریف سے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے فیصلے پر وزیر اعظم کو بریف کیا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم رہنماں نے مسلم لیگ ن کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دی، مسلم لیگ ن نے دعوت قبول کی،

وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متعلق حکومتی اقدامات پر پی ڈی ایم رہنماں کو اعتماد میں لیا، وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے پر بھی غور کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے تین دو نہیں 4 تین کے فیصلے کو مانتی ہے۔مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے فیصلہ کے بعد ہفتہ کو احتجاج کو جڑواں شہروں میں احتجاج کی کال واپس لے لی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں