یاسمین راشد کا حکم ہے کہ کور کمانڈر آفس کو آگ لگا دو، ایک اور تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور اعجاز منہاس، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی کو لیکر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مسلسل آڈیوز لیک سامنے آ رہی ہیں۔

نئی آڈیو میں یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کو آپس میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے، یاسمین راشد اعجاز منہاس سے پوچھ رہی ہیں کہ وہ لوگ ہمیں وہاں سے واٹر کینن کے ذریعے پیچھے کی جانب دھکیل رہے ہیں؟ ہم واپس لبرٹی کی جانب بڑھیں یا پھر یہیں بیٹھ جائیں۔ اعجاز منہاس نے جواب دیا کہ ادھر سے پوچھیں ناں۔یاسمین راشد نے کہا کس سے پوچھیں تو بولے دیکھیں اگر لمبا بیٹھنا ہے تو پھر لبرٹی چوک بیسٹ ہے یا تو آپ لوگ ادھر ہی بیٹھتے جہاں پر پہلے تھے وہاں سے اٹھ گئے ہیں تو لبرٹی زبردست جگہ ہے وہاں چاروں جانب سے عوام آتی ہے، وہیں قالینیں بچھائیں گے، ڈیرہ لگائیں گے لوگوں کو رات کے لیے کال دے دیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یاسمین راشد کا حکم ہے کہ کور کمانڈر آفس کو آگ لگا دو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close