تنخواہیں 50فیصد جبکہ پنشن کتنے فیصد بڑھائی جائیگی؟ عوام کیلئے ریلیف پلان بنا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے ممکنہ انتخابات سے پہلے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان بنا لیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی بھی تجویز ہے۔

ریلیف پلان میں مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقر ر کرنے اور 30 فیصد پنشن میں اضافے کی تجویز آئی ہے ۔حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں سے مشاورت سے کریں گے ۔ نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔وزیر خزانہ جون کے دوسرے ہفتے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ، اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں