اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق فرح گوگی کی لیگل ٹیم کے مطابق فرح گوگی کے خلاف کی جانے والی کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہے، ان کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اےکے دائرہ اختیار سے باہر ہے، فرح گوگی کے ریڈوارنٹ کے لیے کی جانے والی خط وکتابت آرٹیکل3 کی خلاف ورزی ہے۔
لیگل ٹیم کا کہنا ہےکہ ریڈنوٹس کی درخواست میڈیا پر جاری کرکے ہتک عزت کی گئی، ایسے ریڈ وارنٹ جاری کرکے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔لیگل ٹیم نے انٹرپول سے درخواست کی ہےکہ ریڈوارنٹ کے لیے دوبارہ خط لکھا جائے تو سخت کارروائی کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں