توشہ خانہ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نیب نوٹسز کے خلاف بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ نیب تحقیقات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نیب طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے خلاف قانون قرار دے دیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے آج صبح عدالت نے نیب طلبی کے نوٹس کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے فیصلہ جاری کیا۔۔۔۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ نیب کے کال اپ نوٹسز کا کوئی قانونی حیثیت نہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ہے ۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ قانون کے مطابق نیب فریش نوٹس جاری کرنے میں آزاد ہے۔۔۔۔۔ تاہم عدالت نے قرار دیا کہ نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں