10ہندو خاندانوں کے 50سےزائد افراد نے ایکساتھ اسلام قبول کرلیا، اسلام قبول کرنے کی وجہ بھی بتا دی

کراچی(پی این آئی)صوبہ سندھ کی میرپور خاص ڈویژن میں 10ہندوخاندانوں کے کم و بیش 50افراد نے دین اسلام قبول کر لیا۔

ہندوؤں کے قبول اسلام کی ایک تقریب مدرسہ بیت الایمان، نیو مسلم کالونی میں منعقد کی گئی جس میں وزیرمذہبی امور کے صاحبزادے محمد شمروز خان اور سینیٹر طلحہ محمود نے بھی شرکت کی۔ مدرسے کے معلم قاری تیمور راجپوت نے کہا کہ ”تمام ہندوؤں نے اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کیا ہے، ان پر کسی حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔تمام افراد سے پہلے پوچھا گیا تھا کہ ان پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے۔“رپورٹ کے مطابق تقریب میں درجنوں مقامی مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ خاندان نو مسلم افراد کے لیے 2018ء میں بنائی گئی ایک عمارت میں مقیم رہیں گے۔ وہاں اپنے 4ماہ کے قیام میں انہیں دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے گا۔ ان کے لباس، کھانے پینے اور علاج معالجے کا انتظام مدرسے کی طرف سے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں