پی ٹی آئی سے مذاکرات، حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید مہلت مانگ لی

اسلام آباد (پی این ائی) پاکستان میں الیکشن ایک ساتھ کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں حکومت نے مذاکرات کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔۔۔۔حکومت کی جانب سے معزز بینچ سے انتخابات سے متعلق کوئی ڈائریکشن نہ دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔۔۔۔حکومتی نمائندےبخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ کوئی ہدایت یا حکم نہ دے۔۔۔۔ جس کے جواب میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہمارا کسی قسم کی کوئی ہدایت کا ارادہ نہیں، ہم آپ لوگوں کو سننے کا اختیار تو رکھتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں