حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا وقت تبدیل، کب ہوں گے؟

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اہم بیان سامنے آگیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اورتحریک انصاف کی باہمی رضامندی کے بعدمذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مذاکرات آج منگل کی صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں