پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل، پیپلزپارٹی نے بڑی سیاسی وکٹیں گرادیں

اسلام آباد (پی این آئی) جنوبی پنجاب سے متعدد اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، مظفرگڑھ سے سابق وفاقی وزیرسید ہارون احمد سلطان، وہاڑی سے سابق ایم این اےاصغر جٹ، خانیوال سے سابق ایم پی اے سید جمیل شاہ، بہاولنگر رانا انتظار ودیگر شامل ہوگئے، بلاول بھٹو نے شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت۔ پنجاب حکومت کے سابق وزیر مظفرگڑھ سے سید ہارون احمد سلطان بخاری مسلم لیگ ن سے، وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر جٹ پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ مسلم لیگ ن سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، اسی طرح مظفرگڑھ کے پی پی 271 کے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ مسلم لیگ ق سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل، بہاولنگر سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار احمد پی پی پی میں شامل ہوئے ہیں، پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامر وٹو اور میونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دی۔

صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود، اراکین قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید مصطفی محمود بھی موجود تھے۔ زرداری ہاؤس میں سیاسی زعماء کی شمولیت کے موقع پر پی پی پی ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکریٹری ملک مظہر پہوڑ، ملک فیاض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں