صوبہ بلوچستان میں زلزلہ

کوئٹہ(پی این آئی)صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں