عمران خان پہلے معافی مانگو، پھر مذاکرات ہوں گے، ن لیگی رہنما نے شرط رکھ دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پہلے معافی مانگیں پھر مذاکرات ہونے چاہئیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا جو پارلیمینٹ کو گالیاں نکالتا تھا اس کو معافی مانگنا ہو گی پھر بات ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب صحافیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا کیا اس پر سو موٹو نوٹس لیا گیا، نواز شریف کو باہر رکھ کر اگر کوئی الیکشن چاہتا ہے تو یہ ناممکن ہے۔میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا نواز شریف کے کیسوں پر معافی مانگ لیں کل الیکشن کرا لیں، عمران خان کو پہلے معافی مانگنا ہو گی پھر مذاکرات ہونے چاہئیں۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن مذاکرات کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہو گا کہ ملک بھر میں ایک ہی وقت میں صاف شفاف انتخابات ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں