عدالت نے عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے افتخار رسول گھمن کی درخواست پر سماعت کی۔سیشن عدالت نے ملزم افتخار رسول گھمن کو 1 لاکھ کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم افتخار رسول گھمن کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں تو فوری رہا کردیا جائے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں