مردم شماری کی حتمی تاریخ میں پھر توسیع کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مردم شماری کی حتمی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کر دی گئی ہے، مردم شماری کا عمل30 اپریل تک جاری رہے گا۔

ادارہ شماریات کے مطابق بعض اضلاع میں گروتھ ریٹ اور ڈیٹا کی تصدیق کے باعث توسیع کی جا رہی ہے، بعض بڑے شہروں میں آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا ہے،کراچی وسطی، جنوبی، غربی، شرقی، ملیر، کیماڑی اور کورنگی میں آبادی میں کمی دیکھی گئی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ میں بھی آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، گجرات، اٹک، پشاور میں ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ مردم شماری میں پہلے 10 اپریل، دوسری بار 15، تیسری بار 20 اور چوتھی مرتبہ25 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں