اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کیوں نہیں درج کروا سکا؟ عمران خان نے کھل کر بتا دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس ملک میں مجھے انصاف نہیں ملا وہاں غریب کسان کو کیسے مل سکتا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ملزمان کو جانتے ہوئے بھی اپنے اوپر ہونے والے حملے کامقدمہ درج نہیں کروا سکا ، ایک آفیسر کا نام آنے پر پولیس نے میری شکایت پر مقدمہ درج نہیں کیا،

برطانیہ میں زندگی گزاری اور وہاں قانون کی عملداری دیکھی اس لیے اپنی تحریک کا نام انصاف رکھا، جب مجھے جو سابق وزیر اعظم ہے اُسے انصاف نہیں ملا تو غریب کسان اور شہری کو کیسے مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں پر لوگ آزاد ہوتے ہیں، انہوں نے اعظم سواتی کو اٹھایا، علی امین گنڈا پور کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا اور اب میرے چیف سیکیورٹی آفیسر خاور گھمن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں