فیصل آباد(پی این آئی) ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف فیصل آباد میں پی ٹی آئی دھڑے بندیوں کا شکار ہوگئی۔ناراض رہنماؤں نے ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کیا ہے اور نظر ثانی کی بھی اپیل کی ہے۔فیصل آباد کے متعدد حلقوں میں پی ٹی آئی کے مقامی ورکر اور رہنما ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
اس سے قبل پی پی 162 سے ملک ظہیر عباس کھوکھر کے حمایتی جلوس کی شکل میں زمان پارک پہنچ گئے تھے۔ظہیر عباس کھوکھر کے حامیوں نے زمان پارک کے باہر اجتجاج کیا۔ کارکنوں نے ظہیر عباس کھوکھر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ کارکنان نے مطالبہ کیا کہ عمران خان پی پی 162 کی ٹکٹ ورکرز کے حقیقی نمائندہ ملک ظہیر عباس کھوکھر کو دیں۔دوسری جانب فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ٹکٹ کی تقسیم پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔تحریک انصاف کے پی پی 101 سے اہم رہنما شمشیر حیدر وٹو نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کو غیر منصفانہ قرار دے دیا اور کہا کہ پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو سائیڈ پر کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردئیے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں، ٹکٹ پر نظرثانی کے لیے اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔
عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ خود کریں گے۔جب کہ عمران خان کی جانب سے صوبہ پنجاب کی صوبائی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ہی زمان پارک کے گرد و نواح میں لگائے گئے کیمپ ویران ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں