منظور وسان نے کس کے جیل جانے کی پیشنگوئی کر دی؟ بڑی خبر

کراچی (پی این آئی ) مشیر زراعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیشگوئیاں کر دی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت لوگوں کو جیل یا بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں۔ انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔

 

 

 

 

عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیرِ اعظم نہیں بنیں گے اور کوئی آ سکتا ہے۔ عمران خان غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہو سکیں گے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہو جائیں۔پنجاب میں الیکشن ہو رہے ہیں تو خیبر پختون خوا میں کیوں نہیں ہو رہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں