مفت آٹا سکیم ختم کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) مفت آٹا سکیم ختم کر دی گئی۔۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ 53 ارب روپے کے ریلیف پیکج پر مشتمل پنجاب کی سب سے بڑی مفت آ ٹا سکیم اختتام پذیر ہوگئی۔

ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو پنجاب بھر میں 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں