الیکشن کمیشن کو رقم اداکی تو۔۔۔ رانا ثنا اللہ نے اسٹیٹ بینک کے افسران کو وارننگ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسٹیٹ بینک کے افسران کو خبردار کردیا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک کے جو افسران الیکشن کمیشن کو رقم ادا کریں گے، انہیں ریکوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو افسران ساری زندگی 21 ارب روپے کی ادائیگی کرتے رہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کو پیسے جاری کرنے کی کل آخری تاریخ ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں