پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے کونسی بلند ترین جوٹی سر کرلی

کھٹمنڈو ( پی این آئی) پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8091میٹر بلند مانٹ اناپورنا کو سر کر لیا۔ساجد سدپارا نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اناپورنا کو سر کیا جو دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔ساجد سدپارا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11بجے اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچے۔ساجد سدپارا 8ہزار میٹر سے بلند تمام 14چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے اس سے قبل کے ٹو،

مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کیے۔ساجد سدپارا آنے والے دنوں میں مانٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا بھی سر کریں گے۔ساجد سدپارا عظیم کوہ پیما علی سدپارا مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کے 2دیگر کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی بھی مانٹ اناپورنا پر موجود ہیں جو کیمپ تھری پر ہیں۔نائلہ اور شہروز 17اپریل کو اناپورنا سر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں