رواں سال ہونے والے میڑک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے اہم خبر

کراچی (آئی این پی)سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے رواں سال امتحانات آؤٹ سورس کرنے کی مخالفت کے بعد امتحانات کوآؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے تمام بورڈز کے چیئرمینز نے امتحانات آؤٹ سورس کرنیکی مخالفت کردی ، جس کے بعد سندھ کے تعلیمی بورڈز کے امتحانات کوآؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔

بورڈزچیئرمین نے بتایا کہ رواں سال بورڈز کو آؤٹ سورس کرناممکن نہیں، آئندہ ماہ میٹرک اورانٹرکیامتحانات شروع ہوں گے۔ذرائع بورڈزاینڈیونیورسٹیز کا کہنا ہے کہ تمام بورڈزنیفی الحال فیصلہ ملتوی کردیاہے تاہم آئندہ تعلیمی سال سیبورڈزکیامتحانات کوآؤٹ سورس کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ سندھ کیآٹھوں تعلیمی بورڈزمستقل کنٹرولرزسے اور 5بورڈزمستقل چیئرمینزسیمحروم ہے جبکہ سیکریٹری،آڈٹ افسران کی نشستیں خالی ہے اور اسٹاف کی شدید قلت ہے۔حکومت نے افسران بھرتی کرنیکے بجائے امتحانات کوآؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تاہم سندھ کیتمام بورڈز کے چیئرمینز نے امتحانات آؤٹ سورس کرنیکی مخالفت کردی اور مخالفت کے بعد حکومت نے فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں