اسلام آباد(پی این آئی) لیگی رہنما جاوید لطیف نے بتا دیا۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن سے پہلے نواز شریف کو انصاف ملے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ بہت سی وجوہات کی بنا پر ہم کہتے ہیں ترازو کے پلڑے برابر کرو، پھر الیکشن کرواؤ۔جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نااہل کیا جائے، یہ ہماری قطعاً خواہش نہیں ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ دو فیصلے آئے ہیں، اقلیتی فیصلہ اور اکثریتی فیصلہ آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں