یوم علی ؓ پر صوبائی دارالحکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

کراچی(پی این آئی)سندھ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یومِ شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز میں تعطیل ہوگی۔صوبائی سکریٹری تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، بسلسلہ شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز میں بروز بدھ 12 اپریل یعنی21 رمضان المبارک کو تعطیل ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں