دھماکہ ہوگیا، بڑا جانی نقصان، متعدد افراد زخمی

گلگت بلتستان (پی این آئی) دھماکہ ہوگیا، بڑا جانی نقصان، متعدد افراد زخمی۔۔ دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے میں کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے چار افراد جاں بحق اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔

گلگت میں واقع دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے سبب چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی آٹھ تک بتائی جارہی ہے جو کہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں