سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی شعبہ تعلیم کے سینئر افسر جوہر افضل سے ملاقات، لیبر اتاشی ماجد بن بکر ادریس بکر، قونصلر خالد الحموی بھی موجود

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر محترم جناب نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کے پروجیکٹ مینیجر جناب جوہر افضل سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان میں سعودی لیبر اتاشی محترم ماجد بن بکر ادریس بکر اور سفارت خانے کے قونصلر جناب خالد الحموی بھی موجود تھے۔

اس کا مقصد لیبر سائیڈ پر ہم آہنگی کو بڑھانا، مملکت میں کام کے لیے لیبر امیدواروں کی سطح کو بلند کرنا، اور نامزد لیبر کی مہارت کی تصدیق کے علاوہ ان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔

محترم سفیر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ امتحانی پراجیکٹ کے مراکز کی پیروی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ مطلوبہ کردار ادا کریں۔ ہز ایکسی لینسی نے نئے امتحانی سنٹر کو کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ سنٹر مثالی اور پیشہ ورانہ ہو۔ انہوں نے سفارش کی کہ مراکز کے لیے ایک متفقہ لوگو ہو جو مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تعلقات کی وسعت اور مضبوطی کو ظاہر کرے۔

سعودی لیبر اتاشی نے سفیر کی حمایت، دلچسپی اور پیروی کے ساتھ ساتھ وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے رہنماؤں کا وزارت کے پروگراموں میں تعاون کے لیے کی جانے والی زبردست حمایت اور کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں