لاہور(پی این اآئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران مافیا کو شکست کا خوف ہے، اسی لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وہ الیکشن نہیں کرائے گا۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی بالادستی قائم کر رہی ہے، اس کی حمایت اور حفاظت کیلئے ہمیں خود کو سڑکوں پر نکلنے اور پرامن احتجاج کیلئے تیار کرنا ہوگا۔
عمران خان نے یہ بھی کہاکہ عدلیہ نظریہ ضرورت کو ختم کر چکی ہے، حقیقی آزادی کی جانب بلاشبہ یہ ایک بڑا قدم ہے، آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں