امریکی جریدے نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین سیاستدان قرار دیدیا، آرٹیکل شائع

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی معروف جریدے ’ٹائم‘ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر اپنے تازہ شمارے کے سرِورق پر شائع کی ہے۔

امریکا کے سب سے مؤثر جریدے ’ٹائم میگزین‘ نے اپنے تازہ شمارے میں ’عمران خان کی حیران کن کہانیThe Astonishing Saga Of Imran Khanکے مضمون سے شائع کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا سب سے مقبول ترین سیاستدان قرار دیا ہے۔ٹائم میگزین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جریدے کا سرورق شیئر کیا گیا ہے۔اس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’عمران خان کو حکومت سے بے دخل کر دیا گیا تھا اور انہیں قاتلانہ حملے کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن وہ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول سیاستدان ہیں‘۔پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی جریدے ’ٹائم‘ کی جانب سے لیے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی شخص نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کو اتنا نہیں ڈرایا جتنا میں نے ڈرایا ہے۔اس انٹرویو میں عمران خان نے اقتدار میں واپسی کی امید بھی ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں