آج کا فیصلہ اس سازش کا آخری وار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا شدید ردِعمل

لاہور (پی این آئی) سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا شدید ردِعمل۔۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ اس سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو دوبارہ لکھ کر پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ بنچ کے لاڈلے عمران کو پیش کی گئی کہ لو بیٹا، توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی اور نگرانی میں تمھیں دوبارہ سیلیکٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے۔ اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں