اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے گردشی قرضے میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی ہے ایف بی آر ملک بھر میں بجلی کے بلوں کی رقم کی بجائے صارفین سے وصول ہونے والی رقم پر سیلز ٹیکس وصول کیا کرے گا۔ ایف بی آر کے جاری کردہ رولز ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں میٹر نمبر یا ریفرنس نمبر کی بجائے صارفین کو انکے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر بجلی کے بل جاری کیا کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں