کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی اور سندھ ہائی کورٹ کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ادا کی جائے گی۔اس کے علاوہ سروسز ٹربیونل اور محتسب کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں