عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی) عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔۔ سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

4 اپریل بروز جمعرات سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے جبکہ وفاقی ادارے اور بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں