زمان پارک سے ملنے والے اسلحے سے متعلق پولیس کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(پی این آئی) لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ملنے والا تمام اسلحہ غیر لائسنسی اورغیر قانونی ہے۔ پولیس کے مطابق زمان پارک سے 13ایس ایم جیز،سات کلاشنکوف اور340گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ کہاں کہاں استعمال ہوا اس کی تفصیلات سے آگاہی کے لئے مذکورہ اسلحے کے فرانزک ہوگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی حقائق فرانزک رپورٹ میں واضح ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں