ون وے کی خلاف ورزی پر روکنے کی کوشش، ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل ڈالا

حیدرآباد(آئی این پی)حیدرآباد میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر روکنے کی کوشش میں تیز رفتار ٹرک نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق ون ویکی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس اہلکار نے ٹرک کو روکنیکی کوشش کی تھی، ٹرک ڈرائیور نے رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار کو روند ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹریفک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں