عمران خان کی رہائشگاہ سے 50کروڑ روپے غائب ہونے کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی نے عمران خان کی رہائش گاہ سے پچاس کروڑ روپے غائب ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

انہوں نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ زمان پارک سے گرفتار ملازم نے پولیس کو بتایا ہے کہ دس ایم پی اے کی ٹکٹوں کے عوض کالے دھن کا کیش پچاس کروڑ روپیہ زمان پارک کے تہہ خانے سے غائب ہو گیاہے، اظہر مشوانی نے خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے پراپرٹی ٹائیکون کی عطیہ کردہ کمائی غائب ہونے پر عمران خان سیخ پا ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں