اسلام آباد (پی این آئی)گوجرانوالہ کے معروف بیکری مالک نے بیوی کو مبینہ تشدد کے بعد زہر دے کر قتل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن المعراج بیکرز کے مالک عمیر افضل کی بیوی کرن کا خاوند اور سسر حاجی شیخ افضل کے خلاف موت سے چند لمحے پہلے دیا گیا بستر مرگ سے بیان ظلم کی انتہا لمحہ فکریہ ہے ۔ ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر اچھے کردار کے مالک نہیں ہیں اور ان کے دوسری عورتوں کے ساتھ نامناسب تعلقات بھی ہیں۔
شوہر اور سسر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کے بعد مقتولہ نے اپنے بھائی کو فون کر کے بتایا کہ اس کے سسرال والوں نے اسے کچھ زہریلا کھلا دیا ہے۔ جس پر ان کا بھائی انہیں سول ہسپتال گوجرانوالہ لے گیا۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کے بیان کے بعد مقدمہ درج کر کے قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
” کون انصاف کرے گا “
گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن المعراج بیکرز کے مالک عمیر افضل کی بیوی کرن کا خاوند اور سسر حاجی شیخ افضل کے خلاف موت سے چند لمحے پہلے دیا گیا بستر مرگ سے بیان ظلم کی انتہا قانون نافض کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں آزاد میڈیا اور سول سوسائٹی کے لئے لمحہ… pic.twitter.com/qpF0OrbvyJ
— Khalif ( )ₖ ʷᵃⁱᵒʳˢ♛ (@Khalif71398225) March 20, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں