حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے عمران خان کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)اتحادی جماعتوں کے قائدین نے وزیراعظم سے ملاقات میں عمران خان کے خلاف دو ٹوک موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اہم اجلاس میں ہوا جس میں ملک سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق رہنماؤں کی جانب سے اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے سربراہان بھی مشاورتی عمل کا حصہ بنے۔اجلاس کے شرکا کو لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی پرتشدد کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور نے بھی تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں