اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کا بیان تمام شہریوں کے لیے کھلی دھمکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ محسن نقوی جواب دیں پولیس کس قانون کے تحت بغیر وارنٹ گھروں میں داخل اور ہراساں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی رٹ نہیں ہے،
یہ جنگل کا قانون ہے جسے یہ شخص اور اس کے حواری پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی دو تین ہفتے رک جائیں، آپ نے جوتے بھی نہر میں چھوڑ کر بھاگنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں