نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحفے میں ملنے والی گھڑی کاقصہ بتا دیا

لاہور(آئی این پی)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحفے میں ملنے والی گھڑی 31جنوری 2023 کو ہی توشہ خانہ میں جمع کرا دی تھی۔محسن نقوی نے کہاکہ 31جنوری 2023کو کابینہ ڈویژن اسلام آباد کو رولیکس گھڑی کے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کے لئے خط لکھا۔

میں نے توشہ خانہ سے کوئی تحفہ نہیں لیا، اس ضمن میں کیاجانے والا پراپیگنڈا بے بنیادہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹویٹر پر کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط کا عکس بھی شیئر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں