لاہور ( پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اس لیے گرفتاری نہیں دیتے کہ بلڈ ٹیسٹ ہوگا۔ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن کی موت کی تحقیقات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کے جس کارکن کی جان گئی اس کے بزرگ والد کو عمران خان نے زمان پارک بلایا جہاں خود بادشاہ کی طرح بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر (ن) لیگ ہے ،
وزارت عظمی کا امیدوار کون ہوگا اللہ بہتر جانتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو دوران قید زہر دیے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے، جب ان کی حالت بگڑی اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں