ن لیگ بھی الیکشن کیلئے تیار، شہباز شریف نے ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(پی این آئی)صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کے لیے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدر کے طور پر جمعرات کو یہ ہدایات جاری کیں۔مسلم لیگ ن کی جانب کی جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں امیدوراں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کی پارلیمانی بورڈز کو بھی ہدایت کی ہے۔

پارٹی صدر نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی طرف سے صوبہ پنجاب میں کاغذات نامزدگی کے لیے شہباز شریف امیدواروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں۔’مسلم لیگ ن پاکستان اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔‘انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کی راہنمائی میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اب بھی سرخرو ہوں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ جیسے بجلی کے اندھیروں کو مٹایا، پاکستان کو معاشی قوت بنایا، ایک بار پھر یہ منزل حاصل کریں گے۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں کو انتخابی مہم چلانے کے لیے حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے انتخابی امیدواروں کو درخواستیں جمع کروانے کے لئے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں