بڑا عرب ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہو گیا

اسلام آباد (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔ پاکستان بز نس کونسل کی دبئی میں ہونے والی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں 3 بڑے سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا، ان کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زائد ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شپنگ اینڈ لا جسٹک کوریڈور پر دستخط ہوں گے، پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے چیئرمین ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے پانچ سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنے کی بھی پیشکش کی گئی۔

پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے چیئرمین ڈاکٹر سیف الدین جونیجو کا کہنا تھا کہ دبئی فری زونز کی طرز پر پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے برآمدات کا ہدف تین سال میں پانچ ارب ڈالر ہے، فی الحال برآمدات ایک ارب ڈالر ہیں۔ نائب چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم نے تقریب کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں