عمران خان یا پی ڈی ایم ۔۔ملک میں موجودہ مہنگائی کی لہر کا ذمہ دار کون؟ گیلپ سروے کے نتائج سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) گیلپ سروے میں پاکستانیوں نے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار پی ڈی ایم کو قرار دیا۔پاکستانیوں کی اکثریت نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ گیلیپ نے پاکستان کے حوالے سے نئی نمائندہ سروے رپورٹ جاری کر دی۔سروے چاروں صوبوں میں تقریباَ 2000 جواب دہندگان کے ساتھ کیا گیا۔

62 فیصد عوام کے مطابق مہنگائی کے ذمہ داری عمران خان نہیں پی ڈی ایم ہے۔گیلپ سروے کے مطابق پاکستانی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے،ہر 5 میں سے ایک گھر میں 6 ماہ میں کوئی نہ کوئی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ ۔سروے کے مطابق نواز شریف اور بلاول بھٹو کے بارے میں 36 فیصد پاکستانیوں کی رائے اچھی ہے۔61 فیصد پاکستانی نواز شریف کی واپسی چاہتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے 91 فیصد ووٹرز بھی چاہتے ہیں کہ نوازشریف واپس آ جائیں، 57 فیصد لوگوں نے پنجاب اسمبلی توڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔61 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کے بارے میں اچھی رائے دی۔گیلپ سروے کے مطابق 34 فیصد لوگوں نے مریم نواز کے حق میں رائے دی۔27 فیصد عوام آصف زرداری کے ساتھ ہیں۔وزیراعطم شہباز شریف کے حق میں 32 فیصد اور مولانا فضل الرحمن کے حق میں 31 فیصد عوام نے رائے دی۔ نصف سے زیادہ پاکستانی ایماندار سیاستدانوں پر مشتمل کسی نئی جماعت کے منتظر ہیں۔53 فیصد پاکستانیوں نے کہا اگر ایماندار سیاستدانوں اور ٹیکنو کریٹس پر مشتمل نئی سیاسی جماعت بنی تو وہ اپنی موجودہ جماعت کو چھوڑ دیں گے۔جبکہ کچھ عرصہ قبل کیے گئے سروے میں عوام کی 2 تہائی سے زائد اکثریت نے تحریک انصاف کے جلد انتخابات کے بیانیے کی حمایت کی۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے ملک کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے حوالے سے عوام کی رائے جاننے کیلئے سروے کا انعقاد کیا گیا۔ 30 مئی سے 13 جون کے دوران ہونے والے گیلپ کے اس سروے میں ملک بھرسے 12 سوافراد نے حصہ لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں