توشہ خانہ کیس، عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی تھریٹ کے باعث چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کچہری میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

سکیورٹی ٹیم نے عمران خان کو گزشتہ سماعت کے دوران عدم سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا، لیگل ٹیم نے بھی قانونی پہلوں سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔لیگل ٹیم منگل کو حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی اور ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا، وکلا عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت کی استدعا کریں گے، سابق وزیر اعظم کی حفاظتی ضمانت کیلئے منگل کو لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں